پاکستان میں تمام مسائل کا حل حقیقی جمہوریت میں ہے،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ

ژوب :پاکستان میں تمام مسائل کا حل حقیقی جمہوریت میں ہے ان خیالات کا اظہار خیال نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر سابق ایم این اے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے ژوب کے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت گھمبیر مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کیا ہے۔ جب تک عوام کو حق حکمرانی نہیں دیا جاتا تب تک عوام اسی طرح مسائل کا شکار رہیں گے۔ شفاف انتخابات ہوں گے پھر عوام کو ریاست کی طرف سے اپنائیت کا احساس ہوگا۔ کوئٹہ میں ملازمین کے دھرنے کی بھرپور حمایت کرتا ہوں حکمرانوں کو غیر ضروری اخراجات کم کرنے ہوں گے۔ تب ہی عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے بجٹ مختص ہو سکے گا اور عوام الناس کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا سکیں گے بیوگا بلوچستان دھرنے کی بھرپور حمایت کرتا ہوں ملازمین کے مطالبات ہر حال میں پورے ہونے چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں