کوئٹہ ملازمین کا پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلان
کوئٹہ:ملازمین کی جانب سے بلوچستان میں پولیو مہم کا بائیکاٹ، پولیو وائرس صوبے میں جنم لینے کا خدشہ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کیا ہے ایک طرف کورونا وائرس کی پھیلاو کی وجہ سے برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا تو دوسری جانب بلوچستان میں پولیو وائرس کے اثرات جو کہ موجود ہے گزشتہ سال بھی پولیو کے کیسز بلوچستان میں رپورٹ ہوئے ملازمین جو کہ 29مارچ کو اپنے مطالبات کی حق میں عبدالستار ایدھی چو ک پر دھرنا شروع کرکے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا حکومت نے پولیو مہم کیلئے 5اپریل کی تاریخ مقرر کی لیکن ملازمین کی جانب سے بدستور دھرنے کی وجہ سے بائیکاٹ مہم جاری ہے جس کے بعد حکومت نے7اپریل سے پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اگر حکومت نے ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کئے اور یہ دھرنا جاری رہا تو پولیو مہم شروع کرنا ممکن نہیں ہوگا اور صوبے میں پولیو وائرس کے کیسز جنم لینے اور صوبہ میں بیرون ممالک کی جانب سے پابندیاں لگنے کا بھی خدشہ ہے۔


