میانمار کے چھ ارکان پارلیمنٹ کا بھارت میں پناہ لینے کا انکشاف
نئی دہلی /ینگون:ایک بھارتی پولیس افسر نے میانمار کے چھ ارکان پارلیمان کی بھارت میں موجودگی کی تصدیق کی ہے اورکہاہے کہ یہ چھ سیاستدان بھی ان تقریبا 1800افراد میں شامل ہیں، جو فروری کے اواخر سے میانمار سے بھاگ کر بھا رت پہنچے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی زیادتیوں سے بچنے کے لیے صرف عام لوگ اور پولیس اہلکار ہی نہیں بلکہ وہاں کے ممبران پارلیمان بھی ملک سے بھاگ رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


