معزز ججز کیخلاف بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، بلوچستان بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ:بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق فنانس سیکریٹری منیر سکندر ایڈوکیٹ نے بار کونسل کے رہنماء کا چیف جسٹس اور معزز ججز کے خلاف بیان کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ وکلا کسی کو بھی اپنی ذاتی مفادات کے حصول کے لیے بلیک میلنگ کی سیاست کا اجازت نہیں دیتے ہے موجودہ چیف جسٹس اور ججز صاحبان نے حقیقی معنوں میں قانونی معاملات پبلک انٹرسٹ کے معاملات اور بلوچستان میں وکلا کے لیے باروم اور عدالتوں کے تعمیرات میں انتہائی خدمت کی ہے یہ خدمات کسی سے بھی ڈلی چھپی نہیں انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ دانستہ طور پر اپنے زاتی مقاصد کے حصول کے لیے ان خدمات سے مکمل طور پر انکاری ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز صاحبان کو خراج تحسن پیش کرنا چاہے جنہوں نے ہر علاقے میں جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد,وکلا کے لیے باروم اور عدالتوں میں چیک اور بیلنس قائم کی یقنا یہ عوام اور وکلا کو بہتر انصاف کی فراہمی کا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ وکلا تنظیمیں تنقید اور اپنی مقاصد کے حصول کے بجائے اپنی زمہ داریوں کو بہتر طور پر ادا کریں وکلا کو درپیش معملات کا حل نکالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں