ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات واقعہ کودانستہ طور پر طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے، ترجمان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان

کوئٹہ:پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات واقع کودانستہ طور پر طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے قلات میں ڈاکٹروں کے درمیان پیش آنے والا واقع انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے واقع پرپی ایم اے بلوچستان کی جانب سے بروقت ثالثی کاکردار ادا کرتے ہوئے معاملات حل کرادیئے گے تھے بدقسمتی سے واقع کو دانستہ طور پر طول اور غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ غیر مناسب اور غیر سنجیدہ بیانات سے ڈاکٹروں کی تذلیل اور اقدامات سے ہسپتالوں میں علاج معالجے کے ماحول کو خراب کیا جارہا ہے پی ایم اے بلوچستان ہسپتالوں میں کسی بھی وجہ سے مریضوں کو ہراساں کرنے اور غیر قانونی اقدامات پر یقین نہیں رکھتی پی ایم اے بلوچستان روز اوّل سے تمام ڈاکٹروں کی اصل جائے تعیناتی پر مکمل حاضری اور مریضوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر کمیونٹی کیخلاف چلنے والی منظم سازشوں کا ہر فورم پر ہمہ وقت مقابلہ کیا جائے گاپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے صوبائی سیکریٹری صحت نورالحق بلوچ سے واقع کی محکمانہ تحقیقات کرانے اور ملوث عناصر کیخلاف کاروائی عمل میں لانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پی ایم اے بلوچستان ایک بار پھر یہ واضح کرتی ہے کہ ہم ڈاکٹروں کا ہر قسم کا اخلاقی اورقانونی دفاع کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں