امریکا، ایک اور سیاہ فام نوجوان پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

واشنگٹن:امریکی شہر مینیاپولیس کے مضافات میں ایک 20سالہ سیاہ فام امریکی کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے بعد وہاں ایک بار پھر مظاہرے ہوئے ہیں،گزشتہ برس افریقی نژاد امریکی جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کا مقدمہ چل رہا ہے۔ پولیس کے مطابق اس نوجوان کو ٹریفک کی خلاف ورزی پر روکا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے خلاف پہلے ہی وارنٹ موجود ہیں اور جب اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ واپس اپنی کار میں داخل ہونے لگا جس پر ایک پولیس افسر نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، اس واقعے کے بعد سینکڑوں افرساد نے پولیس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں