کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سردار بہاد خان وویمن یونیورسٹی کو 30اپریل تک بند کردیا گیا

کوئٹہ: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سردار بہاد خان وویمن یونیورسٹی کو 30اپریل تک بند کردیا گیا، بدھ کو سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے رجسٹرار منظور حسین کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سردار بہاد ر خان وویمن یونیورسٹی کو آج سے 30اپریل تک بند کردیا گیا اس دوران تعلیمی اور انتظامی سرگرمیاں معطل جبکہ سردار بہاد خان وویمن یونیورسٹی کے کیمپس، ماڈل اسکول اور یونیورسٹی کی طالبات اور استاتذہ کے لئے ہاسٹل بھی بند رہیں گے اور یونیورسٹی میں صفائی مہم چلائی جائیگی اعلامیے کے مطابق جامعہ میں کورسز آن لائن پڑھائے جائیں گے اور مڈٹرم امتحانات فائنل امتحانات کے ساتھ لئے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں