پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فرانس کی اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت
اسلام آباد :فرانس نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ای میل کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر پاکستان چھوڑ دیں۔ سفارتخانے کے حکام نے کہا ہے کہ فرانسیسی سفارتخانہ بدستور کھلا رہے گا،سفارتخانہ پہلے ہی کرونا وبا کے پیش نظر محدود سٹاف کے ساتھ کام کررہا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ محدود سٹاف کے باوجود سفارتخانہ پوری طرح سے آپریشنل ہے۔
Load/Hide Comments


