جامعہ بلوچستان میں کورونا کے کچھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں مگر یونیورسٹی کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جامعہ بلوچستان میں کورونا کے کچھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں مگر یونیورسٹی کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جامعہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے ردعمل دیتے ہوئے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان میں کورونا کے کچھ کیسز سامنے آنے ہیں لیکن اب تک یونیورسٹی کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا میں جاری خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر افواہوں پر کان نہ دھریں، یونیورسٹی انتظامیہ نے جو بھی فیصلہ کیا مطلع کر دیا جائے گا
Load/Hide Comments


