ترقیاتی منصوبے عوام کی امانت ہے خیانت کی گنجائش نہیں، ملک نعیم بازئی

کوئٹہ:صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بجھا دیا فنڈز عوام کی امانت ہے خیانت ہر گز برداشت نہیں ماضی میں اربوں کے فنڈز منظور ہوئے مگر معلوم نہیں کہا ں خرچ کئے گئے عوام کو صرف خوشمنا نعروں کے ذریعے دھوکہ دیا گیا جبکہ ہم عملی اقدامات کے ذریعے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے جس سے عوام کے مشکلات میں کمی آگئی ہے بنیادی سہولتیں پانی بجلی کی فراہمی یقینی بنادی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کمی بیشی کا معاملہ فوری طور حل کیا گیا ہے گزشتہ روز اغبرگ میں بجلی کے دو کھمبوں کے گرنے کی اطلاع ملنے پر فورا ًموقع پر پہنچ کر کیسکو حکام کو آگاہ کیا اور ایک ہی گھنٹے میں کیسکو کے اہلکارون نے کھمبے درست کرکے علاقے میں بجلی بحال کردی انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوامی نمائندوں سے رابطہ اور ملاقات کرنا دشوار تھا مگر میرے گھر کے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہوئے ہیں سحری تک عوام سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہتا ہے ماضی میں اربوں روپے کے فنڈز اسی حلقے کیلئے منظور ہوئے مگر کسی نے پوچھا نہیں کہ وہ فنڈز کہاں خرچ کئے گئے جس کی وجہ سے آج تک عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ہیں صرف عوام کو خوشنمانعروں کے ذریعے دھوکہ دیکر تمام فنڈز ضائع کئے گئے اور ماضی میں عوامی نمائندوں نے عوام کی ترجیحات کو نظرانداز کیا انہوں نے کہا کہ کلی غیبیزئی میں پانی کی متواتر فراہمی کیلئے بورنگ کو سولر سسٹم پر چالو کردیا گیا جس سے پانی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے نوحصار سے اغبرگ تک چار کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنا رہے ہیں عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے اقدامات کررہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان کے کونے کونے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا یا جارہاہے جس سے عوام کی حالت بدل جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں