تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر لاک ڈاؤن کا فیصلہ قبول نہیں،رحیم آغا

کوئٹہ؛انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حاجی عاشق اچکزئی، حیدر آغا، محمد حسین، ولی افغان، ثناء اللہ آغا، نعمت ترین،رشید آغا، بسم اللہ ترین،حاجی قیوم خلجی، دوست محمد ترین، حاجی سلیم، حاجی حبیب اللہ، منظور ترین، عزت آغا اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب بروز ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں اور یہ فیصلہ تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر کیا گیا ہے بلوچستان حکومت کا لاک ڈاؤن نوٹیفیکیشن مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کرکے تاجروں پر کاروبار کے دروزاے بند کردئے ہیں تاجروں کو اعتماد میں لینے کے بغیر اس طرح نوٹیفکیشن کسی صورت نہیں مانتے حکومت بلوچستان فوری طور سمارٹ لاک ڈاؤن اور ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن واپس لیں تاجروں کو اعتماد میں لینے کے بغیر نوٹیکفشن کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی اور موجودہ مہنگائی اور بیروزگاری میں تاجر مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ آج اسی سلسلے میں انجمن تاجران بلوچستان کی پریس کانفرنس بھی ہوگی جس میں اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں