جیکب آباد، بجلی کا کھمبا گرنے سے خاتون ہلاک، بیٹا زخمی
جیکب آباد:جیکب آباد میں بجلی کا کھمبا گرنے سے خاتون ہلاک، بیٹا زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود عمرانی لاڑو کے مقام پر گھر کے اندر لگا ہوا بجلی کاکھمبا تیز ہوا کی باعث گر پڑا جس کے نیچے آکر ایک خاتون مسمات ش موقع پر فوت ہوگئی جبکہ اس کا بیٹا سلطان زخمی ہوگیا، ورثہ نے خاتون اور بچے کو رکشہ پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں خاتون کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی جبکہ زخمی بچے کوداخل کرلیا گیا، فوت ہونے والی خاتون کے ورثہ کا کہنا تھا کہ بجلی کا کھمبا زبون حال ہوچکا تھا کئی بار سیپکو حکام کو شکایت کی تھی لیکن سیپکو حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا جس کی وجہ سے آج یہ ناخوشگوار ہوا ہے اور قیمتی جان ضائع ہوگئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقع کا سیپکو حکام کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
Load/Hide Comments


