مستونگ ، فائرنگ سےایک نوجوان جاں بحق

ذرائع کے مطابق آج شام افطاری سے کچھ دیر قبل مستونگ بس اڈہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد عاصم ولد غلام مصطفی علیزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منقتل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان پر فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، پولیس اور انتظامیہ واقع کی متعلق تفتیش کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں