کیچ، ہوشاب میں اہلکار نے کمسن بچے کو تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کیچ کے علاقے ہوشاب سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے کمسن بچہ امیر مراد کو اہلکار نے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا‘ رشتہ دار متاثرہ بچے کو بے ہوشی کی حالت میں کیچ اسپتال لے گئے‘ جہاں اس کا علاج جاری ہے جبکہ اس کے بھائی کو بھی تشدد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج ہوشاب میں چیک پوسٹ کےقریب پیش آیا ہے۔ ۔مقامی لوگوں نے بطور احتجاج موٹر وے بند کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں