اسدعمر سے منسوب آڈیو کال جعلی ہے، ترجمان

اسلام آباد،وزار ت منصوبہ بندی وترقی کے ترجمان نے وفاقی وزیر اسدعمر سے منسوب آڈیو کال کوجعلی قرار دیدیا۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزار ت منصوبہ بندی وترقی کے ترجمان نے کہاہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر اور کروناوائرس کے خلاف قومی کوششوں کے فوکل پرسن ٹھٹھہ کے نام سے منسوب زیر گردش آڈیو کال جھوٹی ہے ۔ آڈیوکال کا عنوان یہ تھا کہ لاہور کی بی ایچ چوک سے ایک شخص نے کال کی تھی، یہ سب جھوٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں