خضدار، انٹر کالج وڈھ کے پرنسپل روڈ حادثے میں جاں بحق
خضدار:انٹرکالج وڈھ کے پرنسپل غلام نبی بلوچ قومی شاہراہ وہیر کے مقام پر روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ جس کی لاش سول اسپتال خضدار پہنچا یاگیا جہاں پرضروری کاروائی کے بعد لاش کوورثا کے حوالے کردیا گیا۔مرحوم کی لاش ان کے آبائی علاقے قلات روانہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اس قومی شاہراہ پرروزانہ کے بنیاد پرکہیں نہ کہیں حادثے کی وجہ سے ہلاکتیں روزکامعمول ہیں۔
Load/Hide Comments


