بلاول بھٹو سمیت کسی پر بھی خواب دیکھنے کی پابندی نہیں‘چوہدری محمدسرور

لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سمیت کسی پر بھی خواب دیکھنے کی پابندی نہیں مگراپوزیشن کا حکومت کے خاتمے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا‘اپوزیشن احتجاج کے خمار سے نکل کر پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا جمہوری کردار ادا کر ے‘عوامی مفاد کیلئے قانون سازی میں پنجاب اسمبلی کا کردار مثالی ہے‘صدر ٹر مپ کا بھارت میں کھڑ ے ہو کر دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام کیلئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کر نا خوش آئند ہے‘گر لز اینڈ بوائز سکا ؤٹس کو پاک افواج کے بعد سب سے مضبوط اور فعال ادارہ بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں خواتین کو ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائیگی وہ گر لزگائیڈ ٹر یننگ کے عالمی دن کے موقعہ پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں