نائیجیریا کے ڈاکٹروں نے چینی ڈاکٹروں کو مسترد کر دیا
ابوجہ ,نائیجیریا کی میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت کی طرف سے چینی ڈاکٹروں کو کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں مدد کے لیے بلانے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ باعث’شرمندگی‘ ہے اور وہ حکومت کے فیصلے میں شامل نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ ملک میں ایسے سینکڑوں ’جنرل میڈیکل اور ماہر پریکٹیشنرز‘ کو جانتے ہیں جو یا تو بے روزگار ہیں یا کم اجرت پر کام کر رہے ہیں اور وہ اس بحران میں حکومت کی مدد کرسکتے ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت کو ملک میں کورونا ٹیسٹ کی کٹس اور طبی سہولیات کی کمی کے ساتھ ساتھ طبی عملے کے لیے حفاظتی آلات کی کمی کو دور کرنے پر توجہ چاہئے۔
Load/Hide Comments