پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 7 روز کی توسیع ، نوٹی فکیشن جاری

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں 7 روز کے لیے توسیع کردی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے تک توسیع کردی گئی ہے۔ جس کے بعد 14 اپریل تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جب کہ دودھ اور دہی کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلیں گے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ پنجاب میں کرونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس سے بچا ؤ کیلئے جو بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ان پر ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں