تربت، بم دھماکے کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ

تربت۔انجمن تاجران تربت کا گزشتہ دنوں ہونے والے بم دھماکہ کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ،واقعہ میں ملوث عناصرکو گرفتارکرنے اورمتاثرہ دوکاندار کومعاوضہ دلانے کامطالبہ، انجمن تاجران تربت نے 21جولائی کوتربت شہرکے اندر ہونے والے بم دھماکہ اور اس کے نتیجے میں ایک شہری کی ہلاکت اور تاجر حاجی سلیم کو کروڑوں روپے کے نقصانات کے خلاف جمعہ کی صبح تربت شہرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کی اورشہید فدا چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرہ سے انجمن تاجران تربت کے صدر اسحاق روشن دشتی، کیچ سول سوسائٹی کے کنوینر التازسخی، انجمن تاجران کے سنیئرنائب صدر حاجی کریم بخش اور جنرل سیکرٹری غلام اعظم دشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاجربرادری کو امن دیاجائے، تجارت وکاروبار امن کے بغیر ممکن نہیں، شہرکے اندر دہشت گردی کے واقعات ناقابل قبول ہیں، انہوں نے کہاکہ بم دھماکہ سے ایک بے گناہ شہری جان بحق ہوا، کئی زخمی ہوئے اور دوکاندار حاجی سلیم کی دوکانیں اور کروڑوں روپے مالیت کے سامان جل کر خاکسترہوگئے وہ دوکاندار جوکل تک غریب ولاچار لوگوں، مریضوں کی امدادکرتاتھا اس کے دوکان سے 10سے15لوگوں کا روزگار وابستہ تھا آج خود دوسروں کا محتاج بن گیا، آخر اس کا قصورکیاہے، دوکانداربھی بلوچ ہے، راہ گیر ومزدور بھی بلوچ ہیں،دوکانداروں کوکس جرم کی سزادی جارہی ہے، حالیہ کرونا لاک ڈاؤن میں یہی تاجر ودوکاندار تھے جنہوں نے طویل لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگارہونے والے محنت کش وغریب طبقے کی دل کھول کرمدد کی انہیں راشن وعطیات وغیرہ دئیے، انہوں نے کہاکہ ہمارا معاشرہ پہلے سے کئی ایک مشکلات سے دوچارہیں ایک طرف بجلی کامسئلہ ہے دوسری طرف پانی کامسئلہ ہے، صحت وتعلیم کے مسائل ہیں، بے روزگاری وغربت ہے معلوم نہیں کہ کون کون سے مسئلہ کے حل کی طرف توجہ دیں، ایک طرف مصیبتوں میں گھرے ہیں دوسری طرف ہم پر بم پھینکے جاتے ہیں، آخرہم کہاں جائیں، انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ظالم کانہیں مظلوم کے ساتھ ہے اللہ تعالیٰ ان ظالموں کو خود سزا دے، جنہوں نے آج دوکانداروں کو سڑکوں پر احتجاج پرمجبورکردیاہے، انجمن تاجران اورکیچ سول سوسائٹی دوکانداروں کے ساتھ کھڑی ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ تاجروں کو دہشت گردی سے نجات دلایاجائے اورمتاثرہ دوکاندار کو خاطرخواہ معاوضہ اداکیاجائے بصورت دیگر انجمن تاجران آئندہ سخت احتجاج پرمجبورہوجائے گی، انہوں نے کیچ سول سوسائٹی اور آل پارٹیز کے نمائندوں کا شکریہ اداکیا، احتجاجی مظاہرہ میں انجمن تاجران کے نثار آدم جوسکی، اعجازعلی محمدجوسکی، حاجی شہدوست دشتی، جمال مری، آل پارٹیزکے نمائندوں نواب شمبے زئی، شے نزیر احمد، سیدجان گچکی، واحدبلیدی، حاجی عبدالعزیز، خان محمد جان، خالد رضا، خلیل تگرانی، مشکو رانور، قادربخش، گلزاردوست، مولانا جاویدنعمانی، مولانا عبدالباسط فیضی، مولانا محمد علی شیرانی، کیچ سول سوسائٹی کے عومر ہوت، محمد عبدہُ، بی ایس اوکے کریم شمبے، بی ایس اوپجارکے نویدتاج سمیت دیگر رہنماشریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں