نوشکی،خوفناک سیلاب سے علاقے میں پیازٹماٹراور دیگر فصلوں کے ساتھ ساتھ مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے

نوشکی(انتخاب نیوز)مون سون کی بارشیں کیشنگی خیصارکے علاقہ سنگبر اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلابوں سے علاقے مشہور زرخیزعلاقہ سنگبرکے آباد زمینوں اور ٹماٹر کے فصلوں کو سیلابی پانی نے تباہ کردیا خوفناک سیلاب سے علاقے میں پیازٹماٹراور دیگر فصلوں کے ساتھ ساتھ مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے سنگبر میں مہراللہ نامی شخص نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تقریبا میرے فصلیں اور بندات کو شدید نقصان پہنچا ہے میرے تقریبا 10 لاکھ کے قریب پیاز ٹماٹروں کے فصلات اور بندات کی نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے ایم پی اے بابو محمد رحیم ڈی سی نو شکی صوبائی وزیر زراعت الخدمت فاﺅنڈیشن ۔کونسلرحضرات بی این پی سے اپیل کی ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں نہ ہم بندات کو دوبارہ تعمیر کرسکتے ہیں اور نہ ہم نقصانات کے قرضہ ختم کرسکتے ہیں لہذا ہمیں اپنے بندات کی تعمیر فصلوں کے نقصانات اور مرنے والے مال مویشیوں کے ازالے کیلیے مالی تعاون کیا جائے تاکہ ہم دوبارہ اپنے کاروبار شروع کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرنوشکی سے درخواست کرتے ہیں کہ جلد از جلد کیشنگی اور خیصارکے نقصانات کا سروے کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں