یہ ہمارابلوچستان ،ہم اس کے مالک،اپنے بچوں کی مستقبل بچانے کیلئے درخت لگائیں،ہدایت الرحمان

کوئٹہ(یو این اے )امیرجماعت اسلامی بلوچستان،حق دوتحریک کے قائد،ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کوسرسبزوشاداب بنانے عوام شجرکاری مہم پرتوجہ دیں ہر فردحکومت کاانتظارکیے بغیراپنے علاقے،گھر،محلے یاشہرمیں ایک درخت ضرورلگائے صفائی کی عادت بنائے گھرکیساتھ محلے،شہرکوبھی صاف رکھیں تعلیم پرتوجہ دیں۔رمضان المبارک میں صرف اپنے دسترخوان کوسجانے کیساتھ غریب ہمسائیہ ضرورت مندرشتہ دارکابھی خیال رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادرمیں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پرگفتگواوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ گوادرمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے محکمہ جنگلات کے تعاون سے ایک لاکھ درخت لگائیں گیموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی خصوصی دلچسپی اور محکمہ جنگلات کے افسر یار محمد کی کاوشوں سے ضلع بھر میں ایک لاکھ درخت لگانے کے پروگرام کا آغازکردیاگیا۔جماعت اسلامی کے امیر،ایم پی ایمولانا ہدایت الرحمان بلوچ، حق دو تحریک بلوچستان کے آرگنائزر حفیظ کیازئی اور انفارمیشن سیکریٹری بابر شہزاد نے درخت لگا کر اس شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیااس موقع پرمولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے شجرکاری کی اہمیت اور ضلع بھر شجر کاری مہم سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تدارک کے لئے ہر شہری درخت لگائے۔گھروں کی سطح پربھی پھول،پودے لگانے اورممکنہ حدتک گھروں محلوں کی سطح پرخوبصورتی،بیماریوں سے بچاووصحت مندانہ ماحول کیلئے پھولوں،پودوں کی نرسریاں،کھیتی باڑی بنانے پرخاص توجہ دیناچاہیے۔بلوچستان کوبنجربننے وریگستان بنانے سے بچنے کیلئے ہرفردکوقومی جزبے سے کرداراداکرناہوگا۔بدقسمتی،ناخواندگی کی وجہ سے ہمارے بعض علاقوں کے لوگ درخت لگانے کے بجائے درخت کاٹ رہے ہیں جولمحہ فکریہ ہے یہ ہمارابلوچستان ہے ہم اس کے مالک ہیں تواس لحاظ سے اپنے اوراپنے بچوں کی مستقبل بچانے کیلئے ہمیں درخت لگانے،درخت بچانے اوردرختوں کاخیال رکھنے پرتوجہ دینی چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں