تمام اسرائیلی یرغمالی رہا کرو ورنہ حماس کا کوئی رکن نہیں بچے گا، ٹرمپ

مانیٹر نگ ڈیسک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو آخری وارننگ دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو اس کی بڑی قیمت چکانا پڑے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ نے حال ہی میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا ہونے والے یرغمالیوں کے گروپ سے ملاقات کی، اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں حماس کے خلاف نئی دھمکی جاری کی۔امریکی صدر نے مطالبہ کیا کہ حماس تمام یرغمالیوں کو ابھی رہا کرے اور مرنے والوں کی باقیات بھی واپس کرے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میں اسرائیل کو وہ سب کچھ بھیج رہا ہوں جو اسے اپنا کام مکمل کرنے کے لیے درکار ہے، اگر میرے کہنے کے مطابق کام نہ ہوا تو حماس کا ایک بھی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے علاوہ غزہ کے لوگوں کے لیے ایک خوبصورت مستقبل انتظار کر رہا ہے، لیکن اگر لوگوں کو یرغمال بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو آپ مارے جاؤ گے، ایک دانشمند فیصلہ کرو، یرغمالیوں کو ابھی رہا کرو، ورنہ بعد میں اس کی سخت قیمت ادا کرنا پڑے گی!‘امریکی صدر کی جانب سے یہ انتباہ 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس میں واپسی سے قبل ان کی ’مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی‘ کی عکاسی کرتا ہے، جس کے بعد جنوری کے وسط میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کا معاہدہ طے پایا تھا جس کا کریڈٹ انہوں نے اس وقت کے صدر جو بائیڈن کے عہدہ چھوڑنے سے پہلے لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں