اوستا محمد، دوران ڈکیتی فائرنگ، دو افراد قتل، ایک زخمی

اوستا محمد (یو این اے ) پولیس تھانہ کیٹل فارم، ضلع جعفر آباد کی حدود میں سکندر شاخ کے قریب ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گولہ برادری کے افراد کار میں سفر کر رہے تھے کہ ڈاکوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، مگر گاڑی نہ روکنے اور مزاحمت پر ڈاکوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں صوفی فتح محمد گولہ اور پہلوان خان گولہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ میر محمد گولہ شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او مہربان مگسی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ڈاکوں کے تعاقب میں روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب مقتولین کے لواحقین اور گولہ برادری کے افراد نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خان پور کھیر تھر پل پر جیکب آباد-اوستا محمد روڈ بلاک کر دیا اور بدامنی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

تبصرے “اوستا محمد، دوران ڈکیتی فائرنگ، دو افراد قتل، ایک زخمی

  1. جعفرآباد پولیس امن و امان قائم کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ھے، آئے روز کیٹل فارم کے حدود میں ڈکیتی کے دوران چور لوگوں کو مار کر فرار ہوجاتے ہیں جس کی کوئی کروائی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں