بلیدہ میں منشیات کے خلاف تاریخی آگاہی واک

تربت(انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں عوام نے منشیات فروشی اور منشیات بھیجنے والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف لوگوں نے آگاہی واک کا انعقاد کیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے عوام کے میں منشیات جیسے زہر کے بارے میں آگاہی دی ہے، جس سے ان علاقوں میں سینکڑوں افراد اپنی زندگیوں کو برباد کر چکے ہیں، بلیدہ میں کھلے عام منشیات فروشی کی جاتی ہے جس سے علاقے میں نوجوان سمیت ایک بڑی تعداد منشیات کی عادی بن چکی ہے جس نے علاقوں میں کئی سو افراد کو ذہنی طور پر تباہ کر دیا ہے جس سے ان کے خاندان والے بھی اذیت سے دوچار ہیں، اطلاعات کے مطابق کل ہی لیویز کی طرف سے بلیدہ میں منشیات کے ایک اڈے پر چھاپا مارا گیا تھا جس میں منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جبکہ ان کا اڈہ جلایا گیا تھا، اس کارروائی میں عام عوام نے لیویز کے ساتھ کافی تعاون کیا تھا۔
بلیدہ میں پیچھلے کئی سالوں سے منشیات فروشی عام ہے جس سے عوام تنگ ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے کئی وقت سے بلیدہ کا عوام ان منشیات فروشوں کے خلاف سرگرم عمل ہے جبکہ کئی دفعہ احتجاج بھی ریکارڈر کر چُکے ہیں اور پولیس و حکومتی اداروں سے بلیدہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آج کے احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کرکے ایک مرتبہ پھر حکام بالا کو یہ پیغام دیا ہے کہ بلیدہ کا عوام منشیات سے نفرت کرتا ہے جبکہ ان سے کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بلیدہ سمیت کیچ کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی عام ہے جن کے خلاف کم ہی کارروائی کی جاتی ہے جن کو منشیات فروشی کی مکمل آزادی فی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں