وزیراعلیٰ کی یقین دیانی کے بعد چار دنوں سے پشین شہر میں احتجاج موخر، دھرنا ملتوی کر دیا گیا

پشین: وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر قائم کردہ کمیٹی کی پشین گنج منڈی میں اتشزدگی اور تاجروں کے کروڑوں مالیت کے نقصانات کے واقعہ کے خلاف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی مسلسل مظاہروں اور دھرنا کے منتظمین سے کامیاب مذاکرات اور یقین دھانی کے بعد گزشتہ چار دنوں سے پشین شہر میں مسلسل احتجاج کا سلسلہ موخر کرتے ہوئے دھرنا ملتوی کردیاگیا۔ وزیراعلی بلوچستان کے معاون خصوصی امیرمحمد ترین ایڈوکیٹ کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں کے ہمراہ سیاسی جماعتوں اور تینوں تاجر تنظیموں سمیت احتجاجی دھرنا کے منتظمین کے سامنے گنج منڈی میں ہونیوالے نقصانات کے آزالہ اور واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام کے اعلان کے بعد احتجاج کے سلسلے کو موخر کردیا گیا، قبل ازیں وزیراعلی بلوچستان کے معاون خصوصی امیرمحمدترین ایڈوکیٹ نے پارٹی رہنماوں عصمت اللہ ترین، سید عبدالکریم آغا، حاجی حبیب الرحمان ترین اور سلمان اچکزئی کے ہمراہ سیاسی جماعتوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمدعیسی روشان، جمعیت علماء اسلام پشین کے ضلعی امیر مولانا عزیزاللہ حنفی، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمدصادق کاکڑ، پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر شیرمحمد ترین، انجمن تاجران پشین رحیم آغا گروپ کے ضلعی صدر بہادرخان ملیزئی، جنرل سیکرٹری دولت خان ترین، انجمن تاجران رحیم کاکڑ گروپ کے صدر ملک اشرف ترین، جنرل سیکرٹری عبدالباری غرشین، انجمن دکانداران کے صدر نصیب اللہ کلیوال، خواجہ عبیداللہ بارکزئی، پاکستان مسلم لیگ ن کے ولی اللہ کاکڑ، اور پاکستان تحریک انصاف کے عبدالجبار بٹے زئی سے مذاکرات کئے، مذاکرات میں وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر قائم کردہ کمیٹی نے گنج منڈی کے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کے آزالہ اور تلافی کیلئے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر پشین کے زیرنگرانی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام اور ایک شفاف میکانیزم کے ذریعے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کی تخمینہ کا جائزہ لیتے ہوئے تمام متاثرہ تاجروں اور دکانداروں کے نقصانات کے آزالہ کی یقین دھانی کرائی گئی،جس پر سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے احتجاج کو موخر کرتے ہوئے دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے گنج منڈی میں اتشزدگی کے واقعے کے خلاف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی جانب سے چوتھے روز بھی احتجا ج کا سلسلہ جاری رہا، سٹی پولیس تھانہ کے سامنے انجمن تاجران پشین رحیم آغا گروپ کی کال پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا، جس میں متاثرہ تاجروں سمیت شہر کی مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کے رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرء، وزیراعلی کے معاون خصوصی امیرمحمد ترین ایڈوکیٹ، آغا عصمت اللہ، ملک عبدالمجیدخان کاکڑ اور ملا بہرام سمیت دیگر نے خطاب کیا، مقررین نے گنج منڈی میں اتشزدگی کے واقعہ کو دانستہ سازش قرار دیتے ہوئے ضلعی انتطامیہ سے ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور متاثرہ تاجروں اور دکانداروں کے ہونیوالے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو معاوضے کی عدم ادائیگی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے کہا کہ پورے ضلع پشین کیلئے صرف ایک فائر بریگیڈ انتہائی ناکافی ہے، مذید گاڑیوں کی فراہمی کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ گنج منڈی میں کام کرنیوالے دکانداروں کی اکثریت تھڑے والوں کی کاروبار سے منسلک ہیں اور ان دکانداروں کی مکمل اکثریت غریب افراد پر مشتل ہیں ان کے نقصانات کا ازالہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ دکانداروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات اٹھاکر ان کی تلافی کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں