قلات، منی پٹرول پمپ میں آتشزدگی، متعدد دوکانیں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں

قلات :قلات میں منی پٹرول پمپ میں آتشزدگی، متعدد دکانیں آگ کی لپیٹ میں آکر لاکھوں روپے کا نقصان، پٹرول ڈیزل، ٹرانسفارمرز سمیت دیگر قیمتی آلات جل کر خاکستر، تاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، تفصیلات کیمطابق شاہی دربار روڈ قلات میں محمد عمر نامی شخص کے منی پٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے قریبی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بھجانے کیلئے میونسپل کمیٹی کی فائر برگیڈ موقع پر پہنچ گئی تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے سے آگ پر قابو پا نہ سکے جبکہ منگچر کے فائر برگیڈ اورقلات پولیس کی واٹر ٹینکرز بھی طلب کرلی گئی جبکہ ٹریکٹرز کے زریعے ریت منگوا کر آگ بجھانے کیلئے کوششیں کی گئی۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد آگ کر قابو پالیا گیا۔ متعدد دکانیں آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل جل کر خاکستر ہوگئے۔ تاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں