ایران،برطانوی امدادی کارکن کو ایک سال قید کی سزا

تہران:ایران میں ایک انقلابی عدالت نے برطانوی ایرانی امدادی کارکن نازنین زغری ریٹکلف کوایک سال قید کی سزا سنادی۔وہ اس سے پہلے پانچ سال کی قید بھگت چکی ہیں۔انقلابی عدالت نے اپنے فیصلہ میں نازنین زغری پر قید کی مدت مکمل ہونے کے بعد ایک سال تک ملک سے باہر جانے پر پابندی عاید کردی۔ایران کی خبررساں ایجنسی نے زغری ریٹکلف کی وکیل حج کرمانی کے حوالے سے کہا کہ ان کی موکلہ کو نظام کے خلاف پروپیگنڈے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور یہ مدت پوری ہونے کے بعد ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی ہوگی۔تاہم وہ اپنی اس سزا کے خلاف اپیل دائرکرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی حکام نے مارچ میں زغری ریٹکلف کو ان کی سابق پانچ سالہ قید کی مدت پوری ہونے کے بعد جیل سے رہا کردیا تھا لیکن پھر انھیں دوبارہ ایرانی نظام کے خلاف پروپیگنڈا کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا اور ان کے خلاف انقلابی عدالت میں نیا مقدمہ چلانے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں