کورونا کیسز میں اضافہ، ایران نے جزوی طور پر سرحد بند کردی

تفتان :ایرانی انتظامیہ نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفتان بارڈر پر امیگریشن گیٹ بدھ (آج) کو غیر معینہ مدت کے لیے بند ہوجائے گا۔

تفتان سے لیویز فورس کے افسر نے ڈان کو بتایا کہ ایرانی حکام نے تفتان کی مقامی انتظامیہ کو اپنے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تفتان اور میر جاویح سرحد پر ہجرت کا عمل رُک جائے گا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بدستور جاری رہیں گی۔

لیویز فورس کے افسر نے واضح کیا کہ تفتان بارڈر پر صرف ایرانی ڈرائیورز کو ان کی گاڑیوں کے ہمراہ عارضی طور پر داخلے اور واپسی کے لیے کلیئرنس دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں