ڈاکٹروں پر تشدد،حکمران عوام کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی
کوئٹہ،پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان آچکزئی کا ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کرنے اور ان پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کرکے یہ ثابت کر دیاکہ وہ بلوچستان کے عوام کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران خواب غفلت میں مبتلا ہیں وہ عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو سہولیات دینا اور ان کے تمام مسائل حل کرنے میں سلیکٹڈ حکمران بری طرح ناکام ہوچکیہیں، حکومت کرونا وائرس سے لوگوں کی جانیں بچانے کے بجائے لوگوں کی جانیں لینے کے درپے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ان کھٹن حالات میں بلوچستان کے عوام ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان گرفتار ڈاکٹرز کی جلد از جلد رہائی اور انکے جائز مطالبات کو پورے کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔