آبنائے ہرمز سے دو آئل ٹینکرز واپس بھیج دیے، تمام چینی جہازوں کو بھی گزرنے کی بھی اجازت نہیں: ایران
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاسدران انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی جاری رہنے کے بعد ایران کی مسلح افواج نے اتوار کے روز آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مزید اضافی آئل ٹینکرز کو واپس بھیج دیا۔ علاوہ ازیں ممبئی میں ایران کے قونصلیٹ جنرل نے کہا ہے کہ تمام چینی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں۔ ممبئی میں ایران کے قونصلیٹ جنرل نے کہا ہے کہ عام خیال کے برعکس ایران نے تمام چینی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دے رکھی۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں قونصلیٹ جنرل نے لکھا کہ ایران نے چینی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی۔ پوسٹ کے مطابق ’سن پروفٹ‘ جہاز جس کی ملکیت اور عملہ چینی شہریوں پر مشتمل ہے، اچانک راستہ بدلنے اور واپس جانے پر مجبور ہوا۔
Load/Hide Comments


