سریاب : بینک کی منتقلی سے کالجز کے طلبہ مشکلات کا شکار ہونگے، بی ایس او پجار

کوئٹہ ( پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یو بی ایل بینک سریاب نزد بی بی زیارت کوئٹہ کو دوسری جگہ شفٹ کرنا نا قابلِ قبول ہے بینک دوسری جگہ شفٹ ہونے سے وہاں موجود کالجز کے طلباء و طالبات کو فیسز جمع اور دیگر بینک سے متعلق معاملات کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہوگا یو بی ایل بینک نزد بی بی زیارت سریاب روڈ کوئٹہ کو روڈ کٹنگ کی وجہ سے بی بی زیارت سریاب روڈ سے دوسری جگہ شفٹ کیا جارہا ہے جس سے وہاں تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ سریاب میں بسنے والی عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہوگا بینک پر بہت سے بزرگ عمر رسیدہ مرد خواتین پینشن لینے آتے ہیں بینک کے دوسری جگہ شفٹ ہونے سے انہیں بھی آنے جانے میں تکلیف ہوگی بینک سے منسلک وہاں تین بڑے تعلیمی ادارے ہیں جنکے طلباء و طالبات اسی بینک میں اپنی فیسز جمع کرتے ہیں بیان میں مزید کہا گیا کہ یوبی ایل بینک سریاب روڈ نزد بی بی زیارت کو پرانی جگہ کے ارد گرد ہی شفٹ کیا جائے حالانکہ وہاں متبادل جگہ بھی موجود ہے مزید ترجمان نے کہا کہ بینک کے دوسری جگہ شفٹ ہونے کی خبر سنتے ہی طلباء و طالبات علاقے کی عوام میں شدید پریشانی پائی جارہی ہے ہم وزیر تعلیم بلوچستان، سیکرٹری کالجز بلوچستان ،ڈائریکٹرٹیکنیکل کالجز اور یو بی ایل بینک اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سریاب روڈ یوبی ایل بینک نزد بی بی زیارت کوئٹہ کو دوسری جگہ شفٹ نہ کیا جائے اسی جگہ متبادل جگہ موجود ہے وہاں شفٹ کیا جائے تاکہ وہاں کے طلباء و طالبات و علاقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں