دالبندین، نامعلوم افراد کی سابق صوبائی وزیر کے بھائی کے گھر پر فائرنگ

دالبندین :دالبندین سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ نوتیزئی کے بھائی عنایت اللہ نوتیزئی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ذرائع کے مطابق دالبندین فیصل کالونی نوتیزئی ہاوس میں گزشتہ شب دو بجے کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے مین گیٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردیا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا مین گیٹ پر گولیوں کے نشانات واضع نظر آرہے ہیں ضلعی چاغی کے مختلف سماجی اور قبائلی عمائدین کی جانب سے قبائلی و بابائے چاغی پینل کے سرکردہ رہنما رہنما حاجی عنایت اللہ نوتیزئی کے گھر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ضلع چاغی ایک پر امن علاقہ تھا گزشتہ کئی مہینوں سے اس ضلع کے اندر امن و امان کی حالت انتہائی تشویش ناک صورتحال اختیار کرچکی ہے اس سے قبل بھی دیگر قبائلی عمائدین کے گھروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے انتظامیہ کو ضلع کے اندر امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھانا چاہئے

اپنا تبصرہ بھیجیں