تھیلیسیمیاسے متاثرہ بچوں کیلئے عیدکے بعد سراوان ہاوس میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانے کا اعلان

کوئٹہ: چیئرمین بلوچستان پیس فورم نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیاسے متاثرہ بچوں کیلئے عیدالفطر کے فوراً بعد سراوان ہاوس کوئٹہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز اسپینی روڈپر واقع ریجنل بلڈ سینٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نوابزادہ میر رئیس رئیسانی سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر پروفیسر عزیز مینگل،ڈاکٹر کامران ودیگر نے نوابزادہ لشکری رئیسانی کو ادارہ کی کارکرگی سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کورونا کے حوالے سے پلازما ڈونیشن سیل، اور دیگر مراکز کا دورہ کرکے ادارہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تھیلیسیمیا سمیت دیگر مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات جمع کرائیں۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے بلڈ ڈونیشن کیمپ انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ عیدالفطر کے فوراً بعد سراوان ہاوس میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں