کارکردگی کی بنیاد پرصالح بھوتانی سے وزارت واپس لی گئی، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ :حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر یوم علی کے جلوسوں پر پابندی لگادی گئی ہیں۔دفعہ 144 کے تحت جہاں بھی 5 سے زائد افراد جمع ہونگے کارروائی کرینگے بغیر ٹیسٹ کے ہسپتالوں اور آفس میں داخل ہونے نہیں دیاجائے گا۔ پرائیویٹ ہسپتالوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ آکسیجن اور اضافہ بیڈ کا کا قیام عمل میں لائیں۔ 5 مئی سے پاک ایران افغان بادڑ پر آمدرفت محدود کیا جائے گاعوامی خدمت پر صحافی مبارکباد کے مستحق ہیں۔کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود صحافی برادری نے اپنی زمہ داری احسن انداز سے نبھایاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ یوم صحافت پر تمام صحافیوں کومبارکباد دیتاہوں۔عوامی خدمت پر صحافی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بلوچستان میں پہلا میڈیا اکیڈمی کا قیام موجودہ حکومت کے دور میں ہی ہوا۔کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود صحافی برادری نے اپنی زمہ داری احسن انداز سے نبھایا۔باربار عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ کورونا تھم نہیں رہا آپ گھروں میں تھم جائے۔کورونا کی پھیلاو 20 فیصد تک پہنچ گئی ایک ماہ پہلے صرف 1.5 تھی۔جو شخص ماسک نہیں پہنے گا ہم سخت کارروائی کرینگے۔ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ این سی او سی نے جلوسوں پر پابندی لگادی ہیں۔ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر یوم علی کے جلوسوں پر پابندی لگادی گئی ہیں۔دفعہ 144 کے تحت جہاں بھی 5 سے زائد افراد جمع ہونگے کارروائی کرینگے۔ پچھلے مہینے کورونا کے پھیلاو کی شرح 9% فیصد تھی۔ویکسین کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں پچھلے ماہ بلوچستان میں سب سے زیادہ کیسز کوئٹہ سے سامنے آئیں۔بلوچستان میں کورونا کی مجموعی کیسز میں 80% فیصد کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں کورونا کی پہلی لہر کے مقابلے تیسری لہر میں خواتیں میں پھیلاو کی شرح بڑھ گیا ہے۔ بغیر ٹیسٹ کے ہسپتالوں اور آفس میں داخل ہونے نہیں دیاجائے گا۔ پرائیویٹ ہسپتالوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ آکسیجن اور اضافہ بیڈ کا کا قیام عمل میں لائیں۔ 5 مئی سے پاک ایران افغان بادڑ پر آمدرفت محدود کیا جائے گا۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ایئر پورٹس۔بس اڈوں پر بھی کورونا کے ٹیسٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ بلوچستان میں 40 ہزار ویکسین موجود ہے مزید بھی وفاق کی جانب سے پہنچ جائے گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں۔۔ حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے2250 سے دکانوں کو بند 187کو سیل کردیا گیا ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیر بلدیات صالح بھوتانی سے قلمندان کارکرگی کی بنیادی پر واپس لیا گیا۔روٹین کے مطابق صالح بھوتانی سے قلمندان واپس لیا گیا۔ صالح بھوتانی سے قلمندان واپس لینے کو کوئی اور رخ نہ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں