کورونا کی جنگ میں پاکستان پہلے کی نسبت مضبوط ملک کے طورپراْبھرے گا، ڈاکٹرظفرمرزا

اسلام آباد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرمرزا نے کہا ہے کہ کورونا کی جنگ میں پاکستان پہلے کی نسبت مضبوط ملک کے طورپرابھرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خدا کا شکرہے کہ کورونا وائرس کے کنٹرول میں مجھے پاکستان کے لئے حقیرخدمات انجام دینے کا موقعہ میسرہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انشاللہ اس جنگ میں پاکستان پہلے کی نسبت مضبوط ملک کے طورپرابھرے گا۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے روزانہ بے شمار دعاوْں بھرے پیغام ملتے ہیں جس کے لیے میں ا?پ کا دل سے شکرادا کرتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں