افغانستان سے فوج کے انخلا کے وقت اضافی جنگی طیارے تعینات کئے جائیں گے، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن :امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی اور غیر ملکی فوج کے انخلا کے دوران اضافی جنگی طیارے تعینات کیے جائیں گے۔

لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے تمام سویلین کنٹریکٹرز کو بلایا جا رہا ہے۔چیئرمین پینٹا گون جوائنٹ چیفس مارک ملی نے کہا کہ افغانستان میں 6 بی 52 بمبار اور 12 ایف 18 طیاروں کو ہنگامی مدد کا حکم دیا گیا ہے۔افغانستان میں یکم مئی سے امریکی اور اتحادی فوجیوں پر اب تک کوئی حملہ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں