کاروباری طبقے کو لاک ڈاؤن کے نام پر تنگ نہ کیا جائے،علی مدد جتک
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کاروباری طبقے کو لاک ڈاؤن کے نام پر تنگ نہ کیا جائے بلوچستان کے کاروبار پہلے سے ہی مختلف مسائل کا شکار ہے تاجر برادری کو عید تک کاروبار کرنے کا موقع دیا جائے بلوچستان کے تاجروں نے دوسرے صوبوں کے تاجروں سے قرض لیکر کاروبار شروع کیا ہے کورونا کی روک تھام کیلئے حکومت اور تاجر برادری مل بیٹھ کر ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ تاجر برادری نے ہمیشہ صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کیا ہے مگربدقسمتی سے صوبائی حکومت نے ہمیشہ تاجر برادری کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رواں رکھا ہے اور کسی بھی صوبے یا ملک کی معیشت کا دارومدار تاجر برادری پر منحصر ہے مگر تاجر برادری کے ساتھ گزشتہ دنوں سے جو ناروا سلوک رکھاگیا ہے یہ ناقابل برداشت ہے اور اس کو ہم کسی بھی صورت تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں مگر لاک ڈاؤن کے نام پر جس طرح تاجروں کی تذلیل کی جارہی ہے یہ ناقابل برداشت ہے پاکستان پیپلز پارٹی تاجر برادری کے ساتھ اور تاجر برادری کے ہر مشکل میں ان کا ساتھ دیں گے اگر صوبائی حکومت نے تاجر برادری کو کاروبار کا موقع نہ دیا تو پھر ہم احتجاج کریں گے صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہر حال میں تاجر برادری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرکے عید تک شاپنگ کا موقع دیا جائے۔


