حکومت ترقیاتی فنڈز کی رقم سے ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سامان خریدے، نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ:چیف آف ساراوان اپوزیشن رکن اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کوبند کر کے اس کا پیسہ ہمارے بہادر ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی سامان کٹس کی خریداری میں استعمال کریں حکومت کا جابرانہ سلوک قابل مذمت ہے نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ تمام ترقیاتی کاموں کو بند کردیں اور اس کا پیسہ ہمارے بہادر ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی سامان کٹس کی خریداری میں استعمال کریں جو اس وقت فرنٹ لائن پر کورونا کیخلاف لڑ رہے ہیں حکومت کا جابرانہ سلوک قابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں