کسٹم چیک پوسٹ لکپاس پر اہلکاروں کی شہریوں کے ساتھ ہاتھا پائی کا نوٹس لے لیے گیا ہے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کہ ترجمان لیاقت شاہوانی نے ضلع مستونگ میں لکپاست کے مقام پر قائم کسٹم چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر رشوت خوری پر اہلکاروں اور عام شہریوں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشوت ستانی معاشرے کیلئے ناسور اور انسانی اقدار کی تنزلی کا باعث بن چکی ہے۔واقعہ کا نوٹس لےلیا گیا ہے۔کسٹم حکام سے معاملہ ٹیک اپ کیا جائیگا۔، واقعہ حقائق کا جائزہ اور قانونی کاروائی کیساتھ ساتھ مستقبل میں ایسے منفی رجحانات کی بیخ کنی اور واقعات کی روک تھام کی سفارش کیجائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں