ہرنائی، آتشزدگی کے باعث ایک درجن دکانیں خاکستر
ہرنائی: شاہرگ بازار میں دوکانوں کو اچانک آگ لگ جا نے سے ایک درجن کے قریب دوکانیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق انتظامیہ کو اطلاع دینے کے باوجود انتظامیہ بروقت نہ پہنچ سکی۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔ فائر بریگیڈ لاپتہ۔شاہرگ بازار میں اسلامی بینک کے سامنے ریلوے روڈ پر لکڑی کے دوکانوں (کوکے)آگ میں لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نذدیکی دکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے ایک درجن کے قریب دوکانیں (کوکے) بمایہ سامان جل کرخاکستر ہوگئے لوگوں نے اپنی مدت آپ کے تحت آگ کو مزید پھیلنے نہیں دیا اور اسلامی بینک شاہرگ کو جلنے سے بچالیا۔آگ لگنے کی وجہ سے غریب دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا شاہرگ بازار آگ لگنے سے متاثرین نے بتایا کہ رمضان کے مہینے میں کباڑی مارکیٹ میں آگ لگنے سے متاثرہ دکانداروں کا حکومت نے پوری طورپر نقصان کاازلہ کرنے کیلئے انکی مدت کی تھی اسطرح شاہرگ کے دکانداروں کی فوری طورپر مالی مدد کی جائے


