فلسطین اور اسرائیل کے درمیان لڑائی سے بے قابو بحران پیداہوسکتا ہے، انتونیو گٹیرس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ لڑائی سے خطے میں ایسا بحران پیدا ہو سکتا ہے جس پر ’قابو نہیں پایا جا سکے گا‘۔

انتونیو گٹیرس اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اہم اجلاس سے اخطاب کر رہے تھے جو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان حالیہ صورحال کے پیش نظر طلب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کہا کہ ’لڑائی کو روکنا ہوگا۔ اسے فوری طور پر روکنا ہوگا۔‘
انہوں نے سلامی کونسل کے اجلاس کے آغاز میں ان پرتشدد واقعات جس میں اب تک دو سے کے قریب افراد مارح جا چکے ہیں کو ’انتہائی خوفناک‘ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ سکیورٹی کونسل کا یہ اجلاس گذشتہ جمعے کو ہونا تھا تاہم امریکہ کی جانب سے روکے جانے کے بعد اسے آج یعنی اتوار کو طلب کیا گیا ہے۔
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’یہ صورحال انسانی اور سکیورٹی بحران کو جنم دے سکتی ہے جس پر قابو نہیں پایا جا سکے گا اور اس سے شدت پسندی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔نہ صرف مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل بلکہ پورے خطے میں۔‘