طاقت مسئلے کا حل نہیں،اسرائیلی رکن پارلیمنٹ، فلسطینی ریاست کی حمایت
غزہ:اسرائیلی رکن پارلیمنٹ موشے راز نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ سے نیتن یاہو کو فائدہ پہنچا ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں اسرائیلی رکن پارلیمنٹ موشے راز نے فلسطینی ریاست کی حمایت کی اور کہا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیساتھ الگ فلسطینی ریاست سے مسئلہ حل ہوگا، میں جنگ بندی کا معاملہ پارلیمان کینیسٹ میں اٹھاؤں گا۔اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کو نئی حکومت سازی میں غزہ جنگ سے فائدہ ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


