افغان طالبان نے استنبول کانفرنس میں شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کر دی

کابل :افغان طالبان نے استنبول کانفرنس میں شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کا استنبول کانفرنس میں شرکت کا ارادہ ہے تاہم وہ چاہتے ہیں کہ حتمی مذاکرات دوحا میں ہوں۔طویل وقفے کے بعد 14 مئی کو مذاکرات کرنے والی ٹیموں کا دوحہ میں اجلاس ہوا جس میں طالبان نے دوحا مذاکرات کو سنجیدہ بات چیت کے ساتھ برقرار رکھنے کیلئے کہا ہے۔افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے کہا کہ دوحا اور استنبول میں کوششوں سے مذاکرات کے نتائج حاصل کرنے میں مدد ملے گی تاہم انہوں نے اس بات پربھی زور دیا ہے کہ طالبان کی وابستگی اہم ہے۔استنبول کانفرنس رمضان کے بعد تک ملتوی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں