اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 38 ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں، اقوام متحدہ

نیو یارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے سبب 38 ہزار سے زائد فلسطینی گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ڈھائی ہزار ایسے افراد ہیں، جن کے مکانات ان فضائی کارروائیوں میں تباہ ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین کے مطابق یہ افراد 48 اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں بجلی کی ترسیل کو چھ سے آٹھ گھنٹے روزانہ تک محدود کیا جا چکا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 41 تعلیمی مراکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں