نیشنل پارٹی قوم پرست جماعت،جذباتی پن کی بجائے شعور وآگاہی پیداکرتے ہیں، سردار اسلم بزنجو

خضدار : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی و زیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک قومی حقیقی قوم پرست جماعت ہے نیشنل پارٹی کی سیاست قومی اہداف کی حصول ضرور ہے لیکن ہم اپنی قوم میں جذباتی پن کے بجائے شعور و آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں قومی پرستی کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ دوسرے اقوام کی ا ستیصال کی جائے بلکہ اپنی قوم کی خدمت حقیقی قوم پرستی ہوتی ہے یہ فلسفہ ہمیں نیشنل پارٹی کے سوچ و فکر کی بانی بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو سے وراثت ملی ہے ہم اس سوچ کو بلوچستان کے ہر باشندہ کی دل میں محبت و اخوت کی جذبہ کے ساتھ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں نیشنل پارٹی کی حکومت بلوچستان کی تاریخ میں ایک مثالی حکومت تھی ہم نے آتش فشاں بلوچستان کو امن و ترقی کی راہ پر گامزن کرکے اہل بلوچستان کو حوالہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار سردار محمد اسلم بزنجو ہاؤس نال میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد لمالک بلوچ متوسط طبقہ کی سوچ کے حامل وزیر اعلی تھے جمہوریت اس وقت ایک دلدل میں پھنستی جارہی ہے تمام ادارے مفلوج ہیں ملک کی معاشی پوزیشن اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ اب کوئی شخص شاید وزیر اعظم بننے کے لئے تیار نہ ہو سیاسی افراتفری میں میر حاصل خان بزنجو مرحوم کی کمی شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی ہے میر حا صل بزنجو نے مشکل حالات حق کی آواز ڈنکے کے چوٹ پر بلند کی۔ سردارمحمد اسلم اسلم بزنجو نے کہا کہ موجود حکومت ایک ناکام ترین حکومت ہے ملک کو معاشی طور پر مفلوج کردیا گیا ہے پہلے زمانے میں غریب غربا زکواۃ خیرات کی رقم اناج و چاول لیتے تھے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ملک کا وزیر اعظم زکواۃ کے چاول لے رہا ہے ہم پوری طرح سے عالمی اقوام کے نرغے میں ہیں ہمارے تمام قومی قیمتی اثاثے رہن رکھے گئے ہیں لیکن پھر بھی حکومت کی جانب سے کامیابی کی دعوے سمجھ سے بالا تر ہیں سردار اسلم بزنجو نے کہا کہ بلوچستا کے ساحل کو بلوچ قوم کی شمولیت کے بغیر اگر رہن رکھا گیا ہے تو ہم اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے عالمی مالیاتی ادارے سن لیں بلوچستان بلوچ قوم کی ملکیت ہے ہماری شمولیت کے بغیر کوئی فیصلہ بلوچستانیوں کے لئے ناقابل قبول ہوگی بلوچستان کی معدنیات وسائل اور ذخائر کو اونے پونے بیچنے والوں کو یہ کیوں بھول جاتی ہے کہ یہاں کے وسائل کو عالمی قوانین کے تحت کار آمد بنا کر بلوچستان اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں