کورونا وائرس کے اس طرح تیزی سے پھیلنے کااندازہ نہیں تھا‘ بورس جانسن
لندن، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عوام کے نام ایک خط لکھاہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ انہیں کورونا وائرس کے اس طرح تیزی سے پھیلنے اور تباہی کااندازہ نہیں تھا لیکن یہ وائرس پوری دنیامیں بری طرح پھیل رہاہے وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث مشکل فیصلے کرنے پڑے مجھے اندازہ ہے کہ کاروبار بند ہوچکے ہیں روزگار نہیں ہیں اور لوگ انتہائی مشکل صورت حال سے دوچار ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا لاک ڈاؤن نہ ہو تو بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوسکتی ہیں اس لئے انسانی جانوں کا بچاؤ زیادہ اہم ہے میں آپ لوگوں کو پیغام دیتاہوں کہ آپ لوگ وائرس سے بچاؤ کیلئے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طورپر میل جول سے گریز کریں واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن خود کرونا کا شکارہوچکے ہیں اور وہ گھر میں سات دن تک قرنطینہ میں رہے لیکن اچانک طعبیت خراب ہونے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرکے آئی سی یو میں رکھا گیا تاہم بتایاجاتاہے کہ انکی طبعیت سنبھل چکی ہے