مومنہ مستحسن بھی کووڈ کا شکار ہوگئیں

گزشتہ روز گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو وبا میں مبتلا ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔
مومنہ نے بتایا کہ اس تصویر میں چہرے پر نا ہی کوئی میک اپ کیا ہوا ہے اور نا کوئی فلٹر لگایا گیا ہے، بس صرف کووڈ ہے۔
تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مومنہ مستحسن نے اس وقت اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔
خیال رہے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے، پاکستان میں اس وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 19987 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
Load/Hide Comments