بیکر نے کرونا کیک تیار کرلیا
فلسطین کے شہر غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک بیکر نے کورونا وائرس کے نام سے کریم کیک تیار کیا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔بیکری کی جانب سے سب سے پہلے سوشل میڈیا پر اس کیک کا ڈیزائن شیئر کیا گیا جس کے بعد اب بے شمار لوگوں کی جانب سے اس کیک کے لیے آرڈر دیئے جا رہے ہیں۔کیک پر خاتون کی تصویر بنائی گئی ہے جو نیلے رنگ کا ماسک لگائے کھڑی ہیں۔”کورونا کیک” پر فیس ماسک کے ساتھ بنی خاتون اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور سماجی دوری اختیار کرنا کتنا ضروری ہے۔
Load/Hide Comments