حماس نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو زیادہ طاقت سے حملہ کریں گے، اسرائیل

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقت سے حملہ کریں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حماس کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل دیں گے۔وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرنے پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک مل کر کام کرتے رہیں گے۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں تباہ ہونے والے علاقوں کی ازسر نو مرمت کے لیے عالمی امداد فراہم کریں گے تاہم اس بات کی بھی یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس امداد سے حماس کو کوئی تقویت نہیں ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں